امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

امریکی خاتون کے گھر میں 8 فٹ کے مگر مچھ کی انٹری (ویڈیو)

میری ہولن کے مطابق جب میں دروازے کو چیک کرنے گئی تو میں نے تقریباً 8 فٹ کے مگرمچھ کو اپنے کچن کے درمیان پھنسا ہوا دیکھا جو کچن میں پھنس جانے کی وجہ حرکت بھی نہیں کرپارہا تھا۔

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں خاتون کے گھر میں 8 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا جو کچن میں پھنس گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میری ہولن بیک نامی امریکی خاتون کا بتانا ہے کہ میں شام کے وقت گھر میں ٹی وی دیکھ رہی تھی جب مجھے اپنے دروازے پر کچھ کھڑکھڑاہٹ محسوس ہوئی، ایسا لگا جیسے کوئی زبردستی میرے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

میری ہولن کے مطابق جب میں دروازے کو چیک کرنے گئی تو میں نے تقریباً 8 فٹ کے مگرمچھ کو اپنے کچن کے درمیان پھنسا ہوا دیکھا جو کچن میں پھنس جانے کی وجہ حرکت بھی نہیں کرپارہا تھا۔

میری ہولن نے بتایا کہ مگر مچھ میرے اسکرین ڈور کو دھکیلتا ہوا اندر داخل ہوا اور کچن کے درمیان میں ہی پھنس گیا، مگرمچھ کے پھنس جانے سے کچن کیبنٹ کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا، مجھے یقین ہے کہ یہ میرے گھر کے قریب تالاب سے نکل آیا تھا جس کے بعد میں نے ریسکیو کو کال کی جو مگر مچھ کو پکڑ کر لے گئے۔

میری ہولن کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا جو کہ مجھے جنگلی حیات کے ساتھ رہنا سکھا رہا ہے، اگرچہ مگرمچھ میرے گھر سے جاچکا ہے لیکن اس کی تصویریں ہمیشہ میرےپاس ہمیشہ رہیں گی۔

a3w
a3w