مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں 8 افراد ہلاک، 16 زخمی

مہاراشٹرمیں جالنا-بیڈ روڈ پر شاہ گڑھ گاؤں کے قریب جمعہ کو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ٹرک کے تصادم میں چھ بس مسافروں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔

جالنا: مہاراشٹرمیں جالنا-بیڈ روڈ پر شاہ گڑھ گاؤں کے قریب جمعہ کو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ٹرک کے تصادم میں چھ بس مسافروں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ


ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امبیجوگئی ڈپو کی بس جالنا کی طرف جارہی تھی اور ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا۔ چھ مسافروں اور ٹرک میں سوار دولوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔


زخمیوں میں سے چار مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں امباڈ اور جالنا کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے رک گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔


دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر زراعت دھننجے منڈے نے سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس ڈرائیور بنڈو برگاجے کی موت پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔
ضلع سرجن ڈاکٹر راجندر پاٹل نے بتایا کہ 16 زخمیوں میں سے نو کو جالنہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ باقی سات مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں علاج کے لیے امباڈ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


پولس حکام سے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد سرپرست وزیر منڈے نے جالنا ضلع انتظامیہ کو فون پر ضروری ہدایات دی ہیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج فراہم کیا جائے۔

a3w
a3w