بین الاقوامی

برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک: کرونین زیتونگ

اخبار نے اس حادثہ کے بعد اس دن کو "بلیک سٹرڈے" قراردیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی دو پہر سٹائریا کے پسٹروالڈ علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ویانا: آسٹریا کے سٹائریا اور سالزبرگ علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے 8 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آسٹریا کے سب سے بڑے اخبار ‘کرونین زیتونگ’ نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ہٹلر کے مقام ِ پیدائش کو پولیس اسٹیشن میں بدلنے کا کام شروع
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

اخبار نے اس حادثہ کے بعد اس دن کو "بلیک سٹرڈے” قراردیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی دو پہر سٹائریا کے پسٹروالڈ علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہفتے کو ہی آسٹریائی براڈکاسٹر او آر ایف نے اطلاع دی کہ مغربی آسٹریا کے سالزبرگ علاقے میں دو برفانی تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

او آر ایف کے مطابق پہلا برفانی تودہ دوپہر کے کچھ دیر بعد بیڈ ہوفگاسٹین کے علاقے میں 2,200 میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔ ایک شخص کھلے پہاڑی علاقے میں دب گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ دوسرے واقعے میں وادی گروسرل کے فنسٹرکوف علاقے میں کل سات افراد بہہ گئے۔ او آرایف کے مطابق، ان میں سے چار مردہ پائے گئے، جبکہ باقی تین زندہ بچ گئے۔