حیدرآباد

ایک اور فلائی اوور افتتاح کیلئے تیار

اس فلائی اوور کا افتتاح وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کریں گے۔ ایس آرڈی پی کے ذریعہ شروع کئے گئے 47 کام اور گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے فنڈز سے شروع کردہ 32 کام مکمل ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: شہریان حیدرآباد کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارادلانے کیلئے اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام(ایس آرڈی پی) کے ذریعہ شروع کئی کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اسی کے حصہ کے طورپر ایل بی نگر کی دائیں جانب ایک اور فلائی اوور مکمل ہو چکا ہے جو افتتاح کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

اس فلائی اوور کا افتتاح وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کریں گے۔ ایس آرڈی پی کے ذریعہ شروع کئے گئے 47 کام اور گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے فنڈز سے شروع کردہ 32 کام مکمل ہوچکے ہیں۔

جی ایچ ایم سی نے 32 کروڑ روپے کی جملہ لاگت سے ایل بی نگر آر ایچ ایس پر فلائی اوورکے سیول ورکس، یوٹیلیٹی شفٹنگ اور اراضی کے حصول سمیت کاموں کو مکمل کیا ہے۔

اس فلائی اوور کے کھلنے سے پڑوسی ریاست اے پی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے کھمم اور نلگنڈہ متحدہ اضلاع سے آنے والے افرادکے ساتھ ساتھ شہر میں رہنے والے حیات نگر کے راستے شہر کے دوسرے حصوں کو جا سکیں گے۔ یہ 700 میٹر لمبا اور 12 میٹر چوڑا فلائی اوور ایل بی نگر جنکشن پر ٹریفک کے مسائل سے بچنے میں مدد دے گا۔