آندھراپردیش

اے پی:تین مقامات پر پولیس کے چھاپے۔گدھے کا گوشت ضبط۔پانچ افراد کیخلاف معاملہ درج

آندھراپردیش کی وجئے واڑہ پولیس نے این ٹی آر پولیس کمشنریٹ کے حدود میں تین مقامات پر چھاپوں کے دوران 30 کلو گرام سے زیادہ گدھے کا گوشت ضبط کیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی وجئے واڑہ پولیس نے این ٹی آر پولیس کمشنریٹ کے حدود میں تین مقامات پر چھاپوں کے دوران 30 کلو گرام سے زیادہ گدھے کا گوشت ضبط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

پولیس نے گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔پیٹاانڈیا کے علاوہ ایک اور تنظیم کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اورایف آئی آر درج کرلی۔

کرشنا لنکا، ستیہ نارائن پورم، اور پٹاماتا پولیس اسٹیشنوں میں تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ضبط شدہ گوشت کو میونسپل حکام نے ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد تلف کر دیا۔

پیٹا انڈیا کی قبل ازیں کی کارروائی کے نتیجہ میں آندھرا پردیش میں 78 گدھوں کو بچایا گیا اور 1000 کلو گرام سے زیادہ گوشت ضبط کر کے تلف کیا گیا۔