حیدرآباد

’شعرا کو غدر کے نام سے ایوارڈز دینے کا وعدہ‘

حیدرآبادمیں ٹینک بنڈپر غدر کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے ٹینک بنڈ کی شہرت کومزید چارچاند لگائیں گے۔

حیدرآباد: صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد شعرااورفنکاروں کوغدر کے نام سے ایوارڈس دیئے جائیں گے۔

آج گاندھی آئیڈیالوجی سنٹر بوئن پلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ غدر‘تلنگانہ کیلئے افسانوں شخصیت تھے جنہوں نے بغیر کسی عہدہ پر فائز رہے تلنگانہ کے عوام کے حقوق کیلئے کئی دہوں تک جدوجہد کی تھی۔

ہم غدر کے نام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یادگاربنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

حیدرآبادمیں ٹینک بنڈپر غدر کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے ٹینک بنڈ کی شہرت کومزید چارچاند لگائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کے سی آر کی وجہ سے تلنگانہ کو نقصان ہواہے اور ہم عوام کو بتائیں گے کہ کے سی آر اور تلنگانہ جذبات کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔