حیدرآباد

آؤٹر رنگ روڈ کے قریب 800 کیلو خشک گانجہ ضبط

شمس آباد میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب واقع بڈاگوکنڈہ کے پاس ایک اہم اطلاع پر سائبرآباد ایس او ٹی بال نگر اور شمس آباد پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 2.94 کروڑ روپئے مالیت کے خشک گانجہ کو ضبط کرلیا۔

شمس آباد: شمس آباد میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب واقع بڈاگوکنڈہ کے پاس ایک اہم اطلاع پر سائبرآباد ایس او ٹی بال نگر اور شمس آباد پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 2.94 کروڑ روپئے مالیت کے خشک گانجہ کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
ویڈیو: ایک کیلو ہیروئن ضبط، مادھوپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد گرفتار کرلیا
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ

سائبرآباد کمشنر آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس او ٹی ڈی سی پی ڈی سرینواس نے بتایاکہ ایک اہم خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بڈا گوکنڈہ کے پاس اڈیشہ سے مہاراشٹرا کی سمت جانے والی ڈی سی ایم کنٹینر کی تلاشی لیتے ہوئے 803 کیلو خشک گانجہ ضبط کیا اور اس معاملہ میں 5 افراد سوم ناتھ کھاوا کمیشن ایجنٹ، ایچ سنجیو کمار ڈی سی ایم ڈرائیور، سنیل کھوسیلا، سنجیو وٹھل اور جگا سونا کو گرفتار کرلیا ان تمام کا تعلق اڈیشہ سے بتایاگیا ہے جبکہ اصل ملزمین جو گانجہ سپلائی کرنے والا رامو اور گانجہ خریدار سریش پٹیل مفرور بتائے گئے۔

ڈی سی پی نے مزید بتایاکہ رامو اور سریش پٹیل گانجہ کی خریدوفروخت کے معاملات میں ملوث ہیں۔ ڈی سی ایم ڈرائیورس جو مختلف ریاستوں میں سامان پہنچاتے ہیں سے رابطہ کرکے گانجہ کا کاروبار کررہے تھے ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات بھی درج ہیں۔

30 جولائی کو سنجیو کمار کو کھانے پینے کی اشیاء منتقل کرنے کا آرڈر ملا جس پر رامو اور دیگر نے اس سامان کے ساتھ ممنوعہ خشک گانجہ چھپاکر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا اور انہوں نے خشک گانجہ 26 تھیلوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے درمیان ڈرم میں چھپاکر رکھا اور پولیس سے بچنے ارٹیگا کار کو پائلٹ گاڑی کی طرح استعمال کی ا۔ ڈی سی ایم اور کار ٹول گیٹ کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے اپنا نمبرپلیٹ بھی تبدیل کرتے ہوئے آرہے تھے۔

پولیس نے 803 کیلو گانجہ، ارٹیگا کار، 7 سل فونس مجموعی قیمت 2 کروڑ 94 لاکھ 75 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی ایس او ٹی ڈی سرینواس، شمس آباد ڈی سی پی بی راجیش، ایڈیشنل ڈی سی پی ایس او ٹی پی شوبھن، شمس آباد اے سی پی کے یس راؤ، انسپکٹر ایس او ٹی بال نگر شیوا کمار، شمس آباد رورل پولیس کے نریندر ریڈی نے اس کاروائی میں حصہ لی ا۔ ڈی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ نشہ آور اشیاء وگانجہ خریدوفروخت سے متعلق کوئی اطلاع ہوتو ڈائیل 100 یا سائبرآباد واٹس ایپ نمبر 9490617444 پر اطلاع دیں۔

a3w
a3w