حیدرآباد

قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ

سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے شہر حیدرآباد کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرامن طریقہ سے ووٹنگ میں حصہ لیں۔

حیدرآباد: سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے شہر حیدرآباد کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرامن طریقہ سے ووٹنگ میں حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
حیدرآباد پولیس نے دکانوں اور ہوٹلوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا

پولیس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پولیس پوری تندہی سے خدمات انجام دے رہی ہے۔ دیگر ریاستوں سے وی آئی پیزشہر آئے تھے اوراس موقع پرپولیس نے بہترین انتظامات کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہر حیدرآباد میں ابھی 63 کروڑ نقد رقم‘شراب اورقیمتی مٹیل ضبط کئے گئے۔

پولیس نے ابھی تک 2400 وارنٹس کی تامیل کی ہے۔آرمس لائسنس ڈپازئٹ کرواچکے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں 1600روڈی شیٹرس ہیں‘600روڈی شیٹرس کو رات دن چیک کیا جاتاہے اور اگرکوئی روڈی شیٹرس دستیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسرے دن اس روڈی شیٹر کوٹاسک فورس تلاش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی رائے دہی کیلئے 48 گھنٹوں کا وقت ہے۔29اور 30 نومبر ہمارے لئے اہم ہے۔ 9نومبرسے اب تک پولیس نے ڈھائی لاکھ گاڑیوں کی تلاشی لی ہے۔ ہر روز ہم تلاشی کے دوران 20 تا50 گاڑیاں ضبط کی۔ ان گاڑیوں کے نمبربرابر نہیں تھے یا دستیاویزات مکمل نہیں تھے۔

آپ گاڑی کا لائسنس‘آرسی بوک اور ہیلمنٹ ساتھ رکھیں۔ 31 مقامات پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کے خلاف تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج کئے گئے۔ شہر میں 7 زونس ہے مگر ہم کو40 کمپنیاں پولیس دی گئی ہے۔

1700 پولنگ مقامات میں سے 666پولنگ اسٹیشن حساس قراردیئے گئے ہیں۔ان 666پولنگ اسٹیشن پر سی اے پی ایف کاآدھایکشن تعینات کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ 310 پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس موقع پر اگر پولیس کسی کوگرفتار کرتی ہے تواس شخص کی پولنگ کے بعد ہی رہائی عمل میں آئے گی۔ کوئی کسی کوڈرارہاہے یا بھر بدتمیزی سے بات کررہا ہے تو فوری اس کو گرفتار کرلیاجائے گا۔

تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتاہوں کہ ڈراکر نہیں بلکہ پیار سے بات کریں۔پولیس کے دونمبرات ہیں ۔الیکشن کمیشن کے نمبرات بھی ہیں۔ آپ فوری ربط کریں۔آپ اپنے ہاتھ میں قانون نہ لیں۔ آپ کسی بھی سرکاری عہدیدار سے رابط کرسکتے ہیں اور آپ کی بات سنی جائے گی۔

قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی جو بھی آدمی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی یقینی ہوگی۔میں ہمیشہ قانونی کتاب کے حساب سے چلتاہوں۔ پولیس والا بھی اگر قانون کے مطابق کام نہیں کرے گا تواس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔666 پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قراردے کر انتظامات کئے گئے ہیں۔

اچھے کام کا نتیجہ اچھا نکالتا ہے۔ ووٹنگ میں حصہ لیں اور حیدرآباد کا نام روشن کریں۔ووٹ کا تناسب بڑھائیں‘ پولیس بندوبست 30نومبر کو رہے گا۔ موبائیل پارٹینرپولیس پکٹس کے علاوہ روڈس پر موبائل ٹیمس اور ہر طرف پولیس ہوگی۔کچھ غلط ہوگا توپولیس قانونی کارروائی کرے گئی۔

ہم کو ہدایت ملی ہے کہ آپ کے سامنے کچھ بھی جرم ہوگا توآپ چپ نہیں بیٹھ سکتے۔آپ کو یعنی پولیس کوکارروائی کرنے پڑے گی۔ یہ پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کے لئے ہدایت ہے۔ یعنی کے ہوم گارڈبھی ہوتو اسے بھی یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔جوچیز امن میں خلل کرتی ہے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے۔ کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے آخر میں سیاسی پارٹیوں اور روڈی شیٹرس کا تعاونکرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w