مہاراشٹرا

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے تیندوے کو ”گود“ لیا

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے صدر اٹھاولے اور ان کی اہلیہ سیما کو ایس جی این پی کی جنگلی جانوروں کو گو دلینے کی اسکیم کے تحت تیندوے کی ذمہ داری لینے کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا گیا۔ ان کے مدد گار نے کہا کہ خود وزیر ایک چیتا کی طرح ہیں جو دلت پینتھرس گروپ کا نشان بھی ہے۔

ممبئی: جنگلی جانوروں کے عاشق مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے سنجے گاندھی نیشنل پارک میں پانچ سالہ تیندوے کو گود لیا۔ وزیر کے لڑکے جیت اٹھاولے کی جانب سے ایس جی این پی کے کنزرویٹر آف فاریسٹس اینڈ ڈائرکٹر ایس ملکارجن کو 1.20لاکھ روپئے کا چیک حوالے کرنے کے بعد پانچویں مرتبہ ”گود لینے کا یہ عمل“ مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

 ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے صدر اٹھاولے اور ان کی اہلیہ سیما کو ایس جی این پی کی جنگلی جانوروں کو گو دلینے کی اسکیم کے تحت تیندوے کی ذمہ داری لینے کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا گیا۔ ان کے مدد گار نے کہا کہ خود وزیر ایک چیتا کی طرح ہیں جو دلت پینتھرس گروپ کا نشان بھی ہے۔

وہ قدرت اور جنگلی جانوروں سے محبت کرتے ہیں اور ماحولیات اور حیات ِ جنگلی کو بچانے یہ ان کا حصہ ہے۔“ تیندوے قدرتی غذائی چین  اور اس کے مسکنوں کے مجموعی ماحولیات کے توازن کی برقراری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سمبا نامی تیندوے کی پانچویں سالگرہ بھی کیٹ کاٹ کر ”بدھ وندنا“ کے درمیان میں منائی گئی۔

a3w
a3w