حیدرآباد

سی ایم ریلیف فنڈ سے ضرورت مندوں میں 830 کروڑ تقسیم

یہ پچھلی انتظامیہ کے بالکل برعکس ہے، جس نے پانچ سالوں میں 2,400 کروڑ روپے مختص کیے تھے، جو ہ سالانہ 480 کروڑ روپے کی اوسط بنتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کے ذریعہ مصیبت زدہ لوگوں کو فوری اور فراخدلی سے امداد فراہم کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اپنے پہلے سال میں، حکومت نے 830 کروڑ روپے تقسیم کیے، جس سے تلنگانہ میں 1.66 لاکھ غریب اور متوسط طبقہ کے خاندانوں کو براہ راست فائدہ پہنچا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ

 یہ پچھلی انتظامیہ کے بالکل برعکس ہے، جس نے پانچ سالوں میں 2,400 کروڑ روپے مختص کیے تھے، جو ہ سالانہ 480 کروڑ روپے کی اوسط بنتی ہے۔

کانگریس حکومت غریب عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ریونت ریڈی کی قیادت میں ضرورت مندوں کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، صرف ایک سال میں اس اوسط کو عبور کیا اور  830 کروڑ روپے کی امداد جاری کی جس میں آروگیہ سری، تلنگانہ کی پر وقار ہیلتھ اسکیم کے تحت علاج کے لیے 590 کروڑ روپے جاری کیے گیے۔

باقی رقم ایل او سی کے تحت دی گئی۔ بہت سے خاندان جومہنگہ علاج کے متحمل نہیں تھے، عوامی نمائندوں کے ذریعہ حکومت سے رابطہ کیا، جس سے وہ اہم طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل کر سکے۔