دہلی
مودی نے سونیا گاندھی کی خیریت دریافت کی
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اورسونیا گاندھی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کے بعد بنگلورو سے دہلی آرہے تھے۔ اس دوران تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی بھوپال میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل وزیراعظم نے مختلف رہنماؤں کا استقبال کیا۔
جب وہ اپوزیشن لیڈروں کی بنچ کے پاس پہنچے تو انہوں نے سونیا گاندھی سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
سونیا گاندھی نے بھی کھڑے ہو کر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اورسونیا گاندھی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کے بعد بنگلورو سے دہلی آرہے تھے۔ اس دوران تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی بھوپال میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔