جرائم و حادثات

ناندیڑ میں اسکارپیوندی میں گرپڑی‘ تلنگانہ کے6افراد ہلاک

یہ تمام افراد بھوکر کے موضع ریناپورکے متوطن بتائے گئے ہیں۔ یہ افراد‘ تلنگانہ میں اپنے کاموں کے مقام پر واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ جمعرات‘ جمعہ کی درمیانی شب کے قریب ہائی وے پرپیش آیا۔ زخمیوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔

ناندیڑ: تلنگانہ کے کم سے کم 5افراد ہلاک اور دیگر6 آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک اسکارپیوایس یووی گاڑی‘ جس میں یہ افراد سوارتھے‘ جمعہ کے روز ضلع ناندیڑ میں موگھالی کے قریب ایک ندی میں گرپڑی۔ عہدیداروں نے بتایاکہ یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھوکر کا ایک خاندان‘ اپنے رشتہ دار سنتوش بھالے راؤ کی دختر کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد ونل نظام آباد واپس ہورہا تھا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 ناندیڑ پولیس کنٹرول کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ مہلوکین کی شناخت 25 سالہ سویتاشیام بھالے راؤ‘ 30 سالہ ریکھاپرمیشوربھالے راؤ‘ 31 سالہ انجنا دیننشوربھالے راؤ‘ دوکمسن بچے 8 سالہ پریتی پرمیشوربھالے راؤ‘ اور7 سالہ سنیل ماروتی گائیکواڈ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 یہ تمام افراد بھوکر کے موضع ریناپورکے متوطن بتائے گئے ہیں۔ یہ افراد‘ تلنگانہ میں اپنے کاموں کے مقام پر واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ جمعرات‘ جمعہ کی درمیانی شب کے قریب ہائی وے پرپیش آیا۔ زخمیوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیزرفتار اسکارپیو‘ایک گڑھے میں اترپڑی اور پھر اس کا ایک ٹائرپھٹ پڑا جس کے بعد گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوگئی اور برج سے ندی میں گرپڑی۔بچاؤ کے لئے مقامی افراد کے پہنچنے سے قبل 3کے منجملہ 2 خواتین پانی میں غرق ہوگئے۔

 بعدازاں انسپکٹربھوکرسبھاش چندرمارکہ بھی مقام حادثہ پرپہنچ گئے۔ زخزیوں کو مقامی ہاسپٹل منتقل کردیاگیا جس میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w