شمالی بھارت
9 بے گھر پاکستانی شہریوں کو ہندوستانی شہریت
سبھی پاکستانی بے گھر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اب وہ تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں نو پاکستانی بے گھر شہریوں کو ہندوستانی شہریت عطا کی گئی۔
ایڈشنل ضلع کلکٹر (جنوب) محمد ابو بکرنے 40سالہ موہن، 38سالہ بشرین،33سالہ سوہنو موڈ،28سالہ قمر رام،32سالہ اوم پرکاش، 30سالہ پورن رام،24سالہ دانش رام،19سالہ چادنی بائی اور 31کرن کماری پاکستانی بے گھر شہریوں کو ہندوستانی شہریت عطا کی اور سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے ذمے دار ہندوستانی شہری بننے کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر سبھی پاکستانی بے گھر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اب وہ تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔