آندھراپردیش

خاتون کے قتل کے 9ماہ بعد لاش قبر سے نکالی گئی

اس کے ارکان خاندان اور بزرگ اس بین ذات شادی کے خلاف تھے جنہوں نے اس پر اس کی ہی ذات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کیلئے دباو ڈالا جس پر اس نے چندراگری علاقہ کی لڑکی سے شادی کی تھی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انامیاضلع کے راجم پیٹ میں خاتون کے قتل کی واردات کے 9ماہ بعد اس کی لاش قبر کھود کرنکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاڑی پتری سے تعلق رکھنے والے گرینائٹ کے تاجر نریندرریڈی نے 13ماہ پہلے اننت پورکی رہنے والی دوسری ذات سے تعلق رکھنے والی جئے اماں سے شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
جسم میں مائیکروچپ کے ذریعہ سوشل میڈیا کھاتوں کو ہیک کرنے کا دعویٰ
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس کے ارکان خاندان اور بزرگ اس بین ذات شادی کے خلاف تھے جنہوں نے اس پر اس کی ہی ذات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کیلئے دباو ڈالا جس پر اس نے چندراگری علاقہ کی لڑکی سے شادی کی تھی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر جئے اماں نے اس سے ناانصافی کا الزام لگایاتھا اور اس سے علحدہ زندگی گذاررہی تھی جس پر برہمی کے عالم میں شوہر نریندرریڈی نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کردیااور لاش کودفن کردیا۔نریندرریڈی کے ڈرائیور سے پولیس کی پوچھ گچھ پر یہ معاملہ سامنے آیا۔