اسرائیل سنبھل نہیں پائے گا: اسماعیل ہنیہ
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں کشیدگی خطے کی صورتحال کو قابو سے باہر کر دے گی۔

دوحہ: حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں کشیدگی خطے کی صورتحال کو قابو سے باہر کر دے گی۔
انہوں نے جمعرات کو فلسطینی میڈیا سے نشر کی گئی ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سنبھل نہیں پائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے خطہ ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔انہوں نے غزہ میں امداد لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے تسلط کا وقت گذر چکا ہے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کو جاری و ساری رہنا چاہیے۔حماس کے لیڈر نے زور دے کر کہا کہ غزہ ٹھیک ہے اور موجودہ جنگ تاریخ کا چہرہ بدل دے گی۔
اس کے علاوہ ہنیہ نے تمام ممالک سے غزہ پر حملے کو روکنے کے لیے تمام ضروری دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
اسماعیل ھنیہ کا یہ بیان اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی کے بعد سامنے آیا جب کہ اسرائیل کی طرف سے شدید بمباری جاری ہے۔