تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید 9 ہزار اہل افرادکو اندرماں مکانات ملیں گے

محکمہ ہاؤسنگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اہل جنہوں نے سابقہ بی آر ایس حکومت یا متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں مکانات کی تعمیر شروع کی تھی لیکن صرف بنیاد ڈال کر کام ادھورا چھوڑ دیا تھا اب انہیں اندرماں ہوزنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں مکانات کی تعمیر سے محروم رہ جانے والے ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

محکمہ ہاؤسنگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اہل جنہوں نے سابقہ بی آر ایس حکومت یا متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں مکانات کی تعمیر شروع کی تھی لیکن صرف بنیاد ڈال کر کام ادھورا چھوڑ دیا تھا اب انہیں اندرماں ہوزنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔


حکومت کے سروے کے مطابق ریاست بھر میں ایسے تقریباً 9,000 مستحق واہل افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان افراد کو بنیاد کی تعمیر کے لئے دی جانے والی ایک لاکھ روپے کی امداد منہا کر کے بقیہ 4 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے مکانات کی تعمیر مکمل کر سکیں۔


واضح رہے کہ متحدہ ریاست اے پی میں اندرماں ہوزنگ اسکیم کے تحت مکان منظور ہوئے تھے لیکن حکومت بدلنے کے بعد بی آر ایس حکومت نے ان کی مالی مدد روک دی تھی۔

بعد ازاں پچھلی حکومت نے گروہا لکشمی اسکیم شروع کی تھی لیکن انتخابات کی وجہ سے اس کا فائدہ بھی ان لوگوں تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ موجودہ کانگریس حکومت نے اب ان تمام ادھورے مکانات کو مکمل کرنے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔