تلنگانہ

تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے وزراء کی عالمی سطح پر کوششیں

تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور وزیر صنعت دودلا سریدھر بابو بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور وزیر صنعت دودلا سریدھر بابو بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے اس ہفتے فرانس کا دورہ کیا، جبکہ وزیر صنعت دودلا سریدھر بابو نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا۔

ان دوروں کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں اور صنعتی اداروں سے روابط مضبوط کرنا اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے صنعتی ترقی کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ ان بین الاقوامی دوروں کے ذریعے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے اور ریاست کو عالمی صنعتی نقشے پر مزید نمایاں مقام حاصل ہوگا۔