جرائم و حادثات

ساس کوگولی مارنے کے بعد داماد کا اقدام خودکشی

ساس کو گولی مارنے کے بعد داماد نے خود کوگولی مار لی۔

حیدرآباد: ساس کو گولی مارنے کے بعد داماد نے خود کوگولی مار لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری
ماہِ ربیع الاول میں خواتین اپنے گھروں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کریں: ڈاکٹر عاصم ریشماں
تربیتِ اولاد اسوۂ مصطفی ﷺ کی روشنی میں – مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ واردات تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے کاکتیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود کے گنڈلہ سنگارم گاوں میں جمعرات کو پیش آئی۔

یہ کانسٹیبل جس کی شناخت پرساد کے طورپر کی گئی ہے، منچریال ضلع کے کوتہ پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا۔

اس کے خاندانی جھگڑے ہورہے تھے۔پرساد اپنی ساس کے مکان پہنچا اور اس نے چار سال پہلے دی گئی رقم کی واپسی کامطالبہ کیا۔

اس پر ان میں جھگڑا ہوا جس سے تنگ آکر اس نے پستول سے اپنی ساس پر گولی چلادی اور پھر خود کوگولی مارلی۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔