شمالی بھارت

غیر ملکی حملہ آوروں کے باعث ایوروید کا پھیلاؤ رک گیا: بھاگوت

راشٹرایہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو بتایا کہ ایوروید کا پھیلاو رک گیا تھا کیونکہ غیر ملکی حملہ آوروں کی یہاں آمد ہوئی تھی لیکن اب یہ قدیم طریقہ علاج کو پھر تسلیم کیا گیا ہے۔

ناگپور: راشٹرایہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو بتایا کہ ایوروید کا پھیلاو رک گیا تھا کیونکہ غیر ملکی حملہ آوروں کی یہاں آمد ہوئی تھی لیکن اب یہ قدیم طریقہ علاج کو پھر تسلیم کیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ایسے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایوروید عالمی طور پر تسلیم کیا جائے بھاگوت ایورویدہ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام وزارت آیوش نے کیا۔

ایوروید، یوگا نیچرو پیتھی‘ یونانی‘ سدھا‘ اور ہومیو پیتھی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔مرکزی آیوش وزیر سربانند سونوال اور گوا کے چیف منسٹر پرمود ساونت اس موقع پر موجود تھے۔

ایوروید کو عوام میں پھیلاو کو روک دیا گیا تھا کیونکہ غیر ملکی حملہ وروں نے ایسا کیا لیکن اب ایوروید کو دوبارہ تسلیم کیا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ایوریدکی معلومات کو توسیع دی جائے بھاگوت نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ کس طرح ایوروید کو آگے لیجایا جاسکتا ہے۔

غورکریں اور یہ راستہ ہر ایک کے لئے قابل دسترس ہے اور آسان طبی علاج ہے اور اس کے لئے ایوروید سے ہٹ کر کوئی بہتر متابادل نہیں ایوروید کے خالص شکل پرہیں اس کے لئے پریکٹس کی ضرورت ہے تاکہ اس کو بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا جاسکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونوال نے کہا کہ چونکہ گذشتہ 7 برسوں سے ایوروید بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w