تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:تمل ناڈو پولیس کو روانہ کرنے چیف سکریٹری کا مکتوب

تلنگانہ کے انتخابات کے سلسلہ میں بندوبست کے لئے تمل ناڈوپولیس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے انتخابات کے سلسلہ میں بندوبست کے لئے تمل ناڈوپولیس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اس خصوص میں تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے تمل ناڈو حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی سیکوریٹی کے لیے 5 ہزار پولیس ملازمین بھیجے جائیں۔

تمل ریاست کے ہوم ڈی جی پی ونیاپیرومل نے اس مکتوب کے بعد تمام اضلاع کے ایس پیز کو ایک سرکلرروانہ کیاجس میں الیکشن ڈیوٹی میں حصہ لینے کے خواہشمند پولیس ملازمین کو تلگو ریاست بھیجنے کی ہدایت دی گئی۔

تمل ناڈو کے ڈی جی پی نے سرکلر میں کہا کہ ملازمین کو27 نومبر کو تلنگانہ بھیجا جائے۔