جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں لکڑی کے کارخانہ میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں لکڑی کے کارخانہ میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں لکڑی کے کارخانہ میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت

بدھ کی صبح اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی جس میں کارخانہ میں رکھا سامان جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ میں تقریبا ایک کروڑروپئے کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

ساگون کے درختوں کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان بھی مکمل طور پر جل گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔