آندھراپردیش

اے پی: وائی ایس آرکانگریس ارکان اسمبلی وکونسل کا سیاہ اسکارف کے ساتھ اسمبلی تک مارچ، پولیس پر جگن برہم

ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ”جمہوریت بچاؤ“ کے نعرے لگاتے ہوئے وائی ایس جگن موہن اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی طرف مارچ کیا

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ووائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی، ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کے ساتھ سیاہ اسکارف پہنے، ویلگا پوڈی میں ریاستی اسمبلی کے قریب پہنچے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ”جمہوریت بچاؤ“ کے نعرے لگاتے ہوئے وائی ایس جگن موہن اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی طرف مارچ کیا تاہم پولیس نے انہیں اسمبلی کی گیٹ پر روک لیا۔

پولیس نے اصل اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل سے پلے کارڈز اور کاغذات چھین کر پھاڑ ڈالے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پولیس کا سامنا کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں ایسا اختیار کس نے دیا ہے۔

وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی کی گیٹ پر پولیس کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ جگن موہن نے پولیس ملازمین پر برہمی کا اظہار کیااوران سے خواہش کی کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے اپنے فرض کو یاد رکھیں۔

انہوں نے پولیس کی جانب سے ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کے پاس سے کاغذات کو چھین لینے اور ان کو پھاڑڈالنے پر سوال اٹھایا اورجواب دینے کا مطالبہ کیا۔