جرائم و حادثات

مہاراشٹر میں ٹرک اور بس کی ٹکرمیں 8 افراد ہلاک، 13 زخمی

بلڈھانا/ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں تیز رفتار ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

بلڈھانا/ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں تیز رفتار ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

ایک سینئر پولیس افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 6 بجے مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سندکھیڑاراجہ کے قریب ممبئی-سمبھاجی نگر-ناگپور ہائی وے پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بس سمبھاجی نگر سے واشیم جا رہی تھی کہ بلڈھانہ کے سندکھیڑاراجہ کے پالاسکھیڈ چکا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، زخمیوں کا علاج سندھ کھیڑاراجا دیہی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔