حیدرآباد

حیدرآباد: گاندھی اسپتال سے 2 دن کے نوزائیدہ کے اغوا کا معاملہ حل

شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے 2 دن کے نوزائیدہ کے اغوا کا معاملہ پولیس نے چند گھنٹوں میں حل کرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے 2 دن کے نوزائیدہ کے اغوا کا معاملہ پولیس نے چند گھنٹوں میں حل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

نلگنڈہ ضلع کے موتکورگاؤں سے تعلق رکھنے والے سبحان اور شاہینہ کی دو بیٹیاں ہیں۔ حاملہ شاہینہ کو درد کی وجہ سے اس ماہ کی 24 تاریخ کو گاندھی اسپتال کے میٹرنل ویلفیر سنٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس نے اسی دن ساڑھے دس بجے ایک بچے کو جنم دیا۔ اگلے دن شاہینہ کو ڈاکٹرس نے کچھ معائنے تجویز کئے جن کو کروانے کیلئے وہ گئی۔

واپس آنے کے بعد بھی اس کا نوزائیدہ نظر نہیں آیا جس پر اس نے اسپتال کے حکام کی مدد سے پولیس آؤٹ پوسٹ میں شکایت درج کروائی۔

سی سی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس نے دیکھا کہ بہار کی پوجا دیوی نے نوزائیدہ کا اغواکیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

گاندھی اسپتال میں بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔