تلنگانہ

نرمل میں نو تقرر شدہ منڈل ایجوکیشنل آفسروں کی تہنیت

ضلع نرمل میں مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا) اور تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کی جانب سے نو تقرر شدہ چار منڈل ایجوکیشنل آفسروں کو زبردست تہنیت پیش کی گئی۔

نرمل: ضلع نرمل میں مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا) اور تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کی جانب سے نو تقرر شدہ چار منڈل ایجوکیشنل آفسروں کو زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ یہ تقریب ڈی آر سی دفتر، نرمل میں ضلع صدر شیخ شبیر علی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

اس موقع پر ناگیشور راؤ (ایم ای او نرمل اربن)، وینکٹیشور (ایم ای او نرمل رورل)، ٹی پرمیشور (ایم ای او سون)، اور پریم ساگر (ایم ای او خانہ پور) کی گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تہنیتی تقریب میں میوا اور ٹی ایس پی ٹی اے کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، جن میں شیخ شبیر علی (ضلع صدر)، ساجد معراج (ٹی ایس پی ٹی کے جنرل سیکریٹری و میوا میڈیا سیکریٹری)، زیڈ ایچ مسعود، مقصود احمد، مسیح الدین، سید سرفراز، انصار احمد، شکیل احمد صدیقی، ایوب خان، محمد علیم الدین، خالد اور دیگر شامل تھے۔

اس تقریب کا مقصد نئے تعلیمی افسران کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا تھا۔