شمالی بھارت

پاکستانی سیما حیدر اور سچن کو فلم کے بعد گجرات سے نوکری کی پیشکش

پولیس کی موجودگی میں جوڑے نے اس لفافہ کو کھولا۔ لفافہ میں گجرات کے ایک تاجر کا آفر لیٹر پایا گیا جس میں سیما اور سچن دونوں کو ماہانہ فی کس 50 ہزار روپے تنخواہ کی پیشکش کی گئی۔

گریٹر نوئیڈا: پاکستانی سیما حیدر اور سچن مینا کو درپیش مالی بحران کی خبر آتے ہی جوڑے کو اب ایک کے بعد ایک جاب آفرس مل رہی ہیں۔ جوڑے کو پہلے فلم پروڈیوسر امیت جانی سے ان کی فلم میں کام کرنے کی آفر ملی۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)
ایک جوڑے کے پاس کچھ نہ ملنے پر لٹیروں نے 100 روپئے سے نوازا (ویڈیو دیکھئے)

اب گجرات سے ایک مکتوب آیا ہے جس میں ایک تاجر نے دونوں کو سالانہ 6لاکھ روپے کے پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ جوڑا کبھی بھی آکر جاب جوائن کرسکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے بموجب جوڑے کو پیر کے دن ربوپورہ ڈاک خانہ سے ایک لفافہ موصول ہوا۔

 لفافہ پر گجرات کا پتہ لکھا ہے۔ منگل کے دن پولیس کی موجودگی میں جوڑے نے اس لفافہ کو کھولا۔ لفافہ میں گجرات کے ایک تاجر کا آفر لیٹر پایا گیا جس میں سیما اور سچن دونوں کو ماہانہ فی کس 50 ہزار روپے تنخواہ کی پیشکش کی گئی۔

آفر لیٹر میں یہ بھی لکھا گیا کہ وہ جب چاہیں آکر جاب جوائن کرسکتے ہیں۔ تاجر کی شناخت ہنوز ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ سیما اور سچن پولیس کی نگرانی میں ہیں۔ سچن فی الحال کوئی کام نہیں کررہا ہے۔ دونوں کی حالت زار اور غربت کی کہانیاں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔