حیدرآباد

فارمولا ای کار ریس کیس، اروند کمار اور بی ایل این ریڈی کو ای ڈی کی دوبارہ نوٹس

تازہ نوٹسوں میں ان دونوں کو بالترتیب 8 اور 9 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں، ای ڈی نے 2 جنوری کو بی ایل این ریڈی، 3 جنوری کو اروند کمار اور 7 جنوری کو کے ٹی آر کی سماعت مقرر کی تھی۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارمولا ای کار ریس کیس میں اپنی تحقیقات کو تیز کردی ہیں اور بی ایل این ریڈی اور آئی اے ایس آفیسر اروند کمار کو تازہ نوٹس جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب
قصیدۂ بردہ شریف: عشقِ رسول ﷺ کی لازوال یادگار — مولانا صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 تازہ نوٹسوں میں ان دونوں کو بالترتیب 8 اور 9 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں، ای ڈی نے 2 جنوری کو بی ایل این ریڈی، 3 جنوری کو اروند کمار اور 7 جنوری کو کے ٹی آر کی سماعت مقرر کی تھی۔

 تاہم، بی ایل این ریڈی جمعرات کو اپنی سماعت کیلئے غیر حاضر تھے۔ دونوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے مزید وقت طلب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر کو ایک ای میل بھیجا تھا جس پر ای ڈی کے عہدیداروں نے مثبت جواب دیا اور 8 اور 9 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا موقع دیا۔ دریں اثنا، قیاس آرائیاں جاری ہے کہ آیا کے ٹی آر  7 جنوری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں۔