حیدرآباد

اداکار الوارجن کو نامپلی کورٹ سے ملی بڑی راحت

نامپلی کورٹ نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا تھا، اور پولیس نے انہیں چنچل گوڑ جیل منتقل کردیا تھا۔ تاہم، ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد وہ رہا ہو گئے تھے۔

حیدرآباد: مشہور اداکارالو ارجن کو نامپلی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں سندھیا تھیٹر واقعہ میں ضمانت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ "پشپا 2” کے شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ریوتی کی موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

ریوتی کی موت کی وجہ سے اداکار الو ارجن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اس حادثہ کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے بعد چکڑپلی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ نامپلی کورٹ نے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا تھا، اور پولیس نے انہیں چنچل گوڑ جیل منتقل کردیا تھا۔ تاہم، ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد وہ رہا ہو گئے تھے۔

اب، نامپلی کورٹ کے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد، الوارجن نے ریگولر بیل کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ نامپلی کورٹ نے آج اس درخواست کی سماعت کی اور اداکار الو ارجن کو ریگولر بیل منظور کر لیا۔