بین الاقوامی

دنیا بھر میں سال نو کا جشن دھوم سے منایا گیا

بیجنگ میں گریٹ وال پر جشن منایا جارہا ہے جبکہ شنگھائی میں حکام نے بتایا کہ سالِ نو کا جشن منانے لوگوں کو جمع ہونے کیلئے واٹرفرنٹ بنڈ پر ٹرافک روک دی جائے گی۔

ملبورن: سال 2020 میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایشیاء پیسفک کے پورے خطہ کے بڑے شہروں میں کووڈ۔19 کے بغیر الٹی گنتی اور آتشبازی کے ساتھ جشن منانے والوں نے نئے سال کا آغاز کیا۔ 2020 کے آخر میں بیشتر مقامات پر لاک ڈاؤن تھا اور 2021 کے آخر میں اومیکرون کیسس کی وجہ سے ہجوم کی تعداد میں کمی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
سالِ نو کی آمد اور زندگی کی قدر و اہمیت

 کووڈ۔19 کی وجہ سے اموات اور مایوسی کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے بالخصوص چین میں جہاں پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد انفیکشنس کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر کے ممالک نے سیاحوں کیلئے قرنطینہ کے لزوم کو ختم کردیا ہے۔

 اسی طرح آسٹریلیا نے بھی اپنی سرحدیں کھولنے اور سماجی دوریوں کی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ جاریہ سال تقاریب پر عائد پابندیاں ہٹادی گئیں۔ بیجنگ میں گریٹ وال پر جشن منایا جارہا ہے جبکہ شنگھائی میں حکام نے بتایا کہ سالِ نو کا جشن منانے لوگوں کو جمع ہونے کیلئے واٹرفرنٹ بنڈ پر ٹرافک روک دی جائے گی۔

یوکرین میں وحشیانہ جنگ کے ایک سال کے آخری دن ملک میں بہت سے لوگ نئے سال اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کیلئے دارالحکومت کیف واپس آئے۔ روس کے حملوں میں برقی سربراہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 جس کی وجہ سے لاکھوں افراد برقی سے محروم ہوجاتے ہیں، اسی لئے کسی بڑے جشن کی توقع نہیں ہے اور نئے سال کا گھنٹہ بجنے کے بعد کرفیو نافذ ہوجائے گا۔ زیادہ تر یوکرینیوں کیلئے اپنے خاندانوں کے ساتھ اکھٹا رہنا ہی عیش و آرام کی بات ہے۔