حیدرآباد

Crop damage، فصلوں کو نقصان۔کسانوں کو حکومت فوری مدد فراہم کرے: ہریش راو

ہریش راؤ نے ضلع میں حالیہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے کورونا جیسی مشکل صورتحال میں بھی رعیتو بندھو اسکیم کو بند نہیں کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کے صرف وعدے ہیں، عمل ندارد ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی ہریش راؤ نے مطالبہ کیا کہ ژالہ باری اور بارش سے نقصان اٹھانے والے کسانوں کو حکومت فوری طور پر ان پٹ سبسڈی فراہم کرے اور آئندہ مانسون کے دوران مفت بیج فراہم کر کے کسانوں کو سہارا دے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
آئین بچاؤ – بھارت بچاؤ: حیدرآباد میں ساوتھ انڈیا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد
جدہ و حیدرآباد میں انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ کے زیر اہتمام 79واں یومِ آزادی شاندار پیمانے پر منایا گیا
استان قادریہ بغدل شریف میں شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیؑ کا عظیم الشان جلسہ

 آج صبح، ہریش راؤ نے ضلع میں حالیہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے کورونا جیسی مشکل صورتحال میں بھی رعیتو بندھو اسکیم کو بند نہیں کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کے صرف وعدے ہیں، عمل ندارد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت مناسب امداد کسانوں تک نہیں پہنچی۔ ایک طرف قرض معافی نہیں ہو رہی، دوسری طرف رعیتو بھروسہ بھی نہیں مل رہا ہے اور تیار فصلیں بھی برباد ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہریش راؤ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے کسانوں کو رعیتو بیمہ کی رقم بھی نہیں دی جا رہی ہے۔