حیدرآبادسوشیل میڈیا

ایک روپیہ کی رکنیت سے معذور افراد کی شادی کرانے کا پیشکش

شہر میں قائم ”روپے فاؤنڈیشن“ نے دعویٰ کیا ہے کہ محض ایک روپے میں رکنیت حاصل کرتے ہوئے معذور افراد بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

حیدرآباد: شہر میں قائم ”روپے فاؤنڈیشن“ نے دعویٰ کیا ہے کہ محض ایک روپے میں رکنیت حاصل کرتے ہوئے معذور افراد بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

آج فاونڈیشن کی جانب سے ایک جوڑے کو شادی کے بندھن سے جوڑا گیا۔ناگملا انیل اماں فاؤنڈیشن کی منتظم ہیں جنہوں نے سماجی خدمت کے حصے کے طور پر 15 سال سے 100 سے زیادہ یتیموں اور معذور جوڑوں کی شادیاں کرائی ہیں۔

کمار اور ارونا نے حال ہی میں ”روپے فاؤنڈیشن“ کے نام سے ایک اور تنظیم قائم کی ہے۔ انیل نے بتایا کہ اگر کوئی معذور ایک روپیہ ادا کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی رکنیت حاصل کرتا ہے تو اس کی مفت شادی کرائی جائیگی۔

آج سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی پروالیکا اور میڑچل کے مٹا رمیش کی سعید آباد کے معین روڈ پر واقع ایس بی آئی بلڈنگ آریہ ایونٹس میں شادی کا اہتمام کیا گیا۔

انیل نے کہا محفوظ کیا گیا ہر روپیہ آپ کو بھی دولتمند بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا فاؤنڈیشن اس نعرے کے ساتھ شادیوں کے لیے ضروری عطیات جمع کرتی ہے کہ ‘اگر آپ چندہ دیں گے تو وہی روپیہ آپ کیلئے کام آئے گا۔

a3w
a3w