جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں سڑک حادثہ۔ کئی افراد زخمی

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کئی افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کئی افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ حادثہ وشاکھاپٹنم کی وی آئی پی روڈ پر کل شب اُس وقت پیش آیا جب ضلع کے راماٹاکیز علاقہ سے سرپورم کی سمت جانے والی کارچلانے والی نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار قریب میں ٹہرائی گئی سات بائیکس اور فٹ پاتھ پر لگے درخت سے ٹکرا کررک گئی۔

اس حادثہ میں بائیکس اور کارکو شدید نقصان پہنچا۔بتایاجا تا ہے کہ یہ کار لیڈی ڈاکٹرچلارہی تھی جو حالت نشہ میں تھی۔

عینی شاہدین نے کہا کہ انووا کار وی آئی پی روڈ پر کافی تیز رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کے نتیجہ میں کار چلانے والی ڈاکٹرنے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارکئی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔حادثہ کا اثر تباہ کن تھا جس سے سڑک پر ہر طرف افراتفری دیکھی گئی۔

اس حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے اور بعض افراد حادثہ کے نتیجہ میں گاڑیوں میں پھنس گئے۔

اس حادثہ کے بعد لیڈی ڈاکٹر دوسری کار میں وہاں سے فرارہونے میں کامیاب رہی۔

ایمرجنسی خدمات اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فوری طورپر وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کام کا آغاز کرتے ہوئے ان پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔