امریکہ و کینیڈا

جو بائیڈن کا قطر اور اسرائیل سے اظہار تشکر

حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے یرغمال 2 امریکی شہری رہا کردیئے گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے دن یہ اعلان کیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ان کی حکومت ان دونوں کا مکمل علاج کرائے گی۔

واشنگٹن: حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے یرغمال 2 امریکی شہری رہا کردیئے گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے دن یہ اعلان کیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ان کی حکومت ان دونوں کا مکمل علاج کرائے گی۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

جو بائیڈن نے قطر اور اسرائیل کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے 2 یرغمالی(ماں اور کمسن بیٹی) رہا ہوئے۔ رہائی کے فوری بعد جو بائیڈن نے ان سے اور ان کی فیملی سے فون پر بات چیت کی۔

صدر نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم نے حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے یرغمال 2 امریکیوں کو رہا کرالیا۔ یہ دونوں بہت جلد اپنی فیملی سے آملیں گی۔ حماس کے پاس ابھی بھی 200 سے زائد یرغمالی موجود ہیں۔

جو بائیڈن نے شروع میں ہی زور دے کر کہا تھا کہ ان کی حکومت‘ امریکیوں کو رہا کرانے کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ مابقی لوگوں کو بھی رہا کرایا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں میڈیا سے کہا کہ ایک گھنٹہ قبل 2 امریکی رہا ہوئے۔

یہ دونوں اسرائیل میں اسرائیلی حکام کے پاس محفوظ ہیں۔ امریکی سفارت خانہ کی ٹیم بہت جلد ان سے ملاقات کرے گی۔ ہم ان کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حماس کے قبضہ سے ہر یرغمالی کو رہا کرالیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت ِ قطر کا شکریہ ادا کیا۔

اسی دوران امریکی لڑکی کے باپ نے کہا کہ رہائی کے بعد وہ ٹھیک ہے۔ میں نے اس سے فون پر بات کی۔ لڑکی کے باپ نے جو شکاگو کے مضافات میں رہتا ہے‘ کہا کہ میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں۔ ماں بیٹی تل ابیب میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے بعد آئندہ ہفتہ امریکہ لوٹ آئیں گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 2 امریکی‘ غزہ پٹی سے نکل آئے اور اسرائیلی فوج کے پاس ہیں۔ حماس نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے قطری حکومت کے ساتھ معاہدہ میں انسانی بنیادوں پر انہیں رہا کردیا۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس ان امریکیوں کو غزہ سے اسرائیل لے گئی۔ اس نے کہا کہ ان دونوں کی رہائی سے مابقی یرغمالیوں کے تعلق سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔

a3w
a3w