مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

10ماہ کے بچے نے اسرائیل-حماس جنگ رکوادی، معصوموں کی خاطر ہوا سمجھوتہ

فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیداروں اور اقوام متحدہ کے ایجنسیوں نے اتوار کے دن غزہ پٹی میں پولیو ویکسین پلانے کی بڑی مہم شروع کی۔

دیر البلح: فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیداروں اور اقوام متحدہ کے ایجنسیوں نے اتوار کے دن غزہ پٹی میں پولیو ویکسین پلانے کی بڑی مہم شروع کی۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
اقوام متحدہ کی ایجنسی کا ریلیف سرگرمیاں روک دینے کا انتباہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

جنگ زدہ علاقہ میں پولیو کی روک تھام کی امید سے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ حکام چہارشنبہ تک وسطی غزہ میں بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

بعد ازاں غزہ پٹی کے تباہ شمالی اور جنوبی حصوں کا احاطہ کریں گے۔ تقریباً6لاکھ 40ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا منصوبہ ہے۔ اسرائیل نے اِس مہم کے لئے جنگ میں محدود وقفہ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

غزہ میں پولیو کا پہلا کیس 25سال قبل پیش آیا تھا۔ اُس وقت ایک 10ماہ کے بچے کو پولیو ہوا تھا۔ اُس بچے کا پیر مفلوج ہوگیا۔

بیشتر لوگوں میں پولیو کی علامات ظاہر نہیں ہوتی، لیکن اِس سے اگر کوئی عضو مفلوج ہوجائے تو وہ ہمیشہ کے لئے مفلوج ہوجاتا ہے۔ غزہ کی 23لاکھ کی آبادی کا 90فیصد حصہ بے گھر ہوچکا ہے۔

a3w
a3w