حیدرآباد

بھجئے کا تکڑا گلے میں پھنس جانے کے نتیجہ میں ایک 13ماہ کے لڑکے کی موت

بھجئے کا تکڑا گلے میں پھنس جانے کے نتیجہ میں ایک 13 ماہ کے لڑکے کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: بھجئے کا تکڑا گلے میں پھنس جانے کے نتیجہ میں ایک 13 ماہ کے لڑکے کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے مست آباد منڈل مستقر میں پیش آیا۔

مقامی افرا دکے مطابق اس نوزائیدہ کی ماں کویتا، اپنے بیٹے کرانتی کمار کے سامنے بھجئے کے تکڑے ڈال کر گھر کا کام کاج کررہی تھی۔

اسی دوران بچہ نے بھجئے کے تکڑے کو نگلنے کی کوشش کی جو اس کے گلے میں پھنس گیا اور اس کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔

کویتا نے اس کو فوری طورپر اسپتال پہنچایاتاہم اس کو ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا۔