حیدرآباد

مودی نے سب سے زیادہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی:دیپا داس منشی

دیپا داس منشی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے سب سے زیادہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ وزیراعظم مودی ہیں جو شخصی ریمارکس سے شروع کرتے ہوئے راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف ریمارکس کرتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے سب سے زیادہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ وزیراعظم مودی ہیں جو شخصی ریمارکس سے شروع کرتے ہوئے راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف ریمارکس کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

یہ ریمارکس ان کی شبیہ کیلئے موزوں نہیں ہیں۔دیپا داس منشی نے ریزرویشن سے متعلق بی جے پی لیڈر ومرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے مسخ شدہ ویڈیو کے مسئلہ پردہلی پولیس کی جانب سے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کی پوچھ گچھ کیلئے دہلی طلبی کے مسئلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے اس معاملہ کو رجوع کیا جائے گا۔