تلنگانہ
تلنگانہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش وشاکھاپٹنم ساحل پر پائی گئی
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع سے لاپتہ 21سالہ طالب علم کی لاش وشاکھاپٹنم ساحل پر پائی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع سے لاپتہ 21سالہ طالب علم کی لاش وشاکھاپٹنم ساحل پر پائی گئی۔
اس کی شناخت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کے طالب علم کارتک کے طورپر کی گئی ہے جو بی ٹیک میکانیکل سال دوم میں زیرتعلیم تھااورنلگنڈہ ضلع کاساکن تھا۔
وہ 17 جولائی سے کیمپس سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
سنگاریڈی پولیس نے اس کے موبائل سگنلس کا وشاکھاپٹنم مین پتہ چلایا۔
پولیس کو ان سگنلس سے پتہ چلا کہ وہ 19 جولائی کو ساحل کے قریب گھوم رہا ہے۔
پولیس اس کے ارکان خاندان کے ساتھ وشاکھاپٹنم پہنچ گئی۔
اسی دوران ویزاگ پولیس کو ساحل سے اس کی لاش دستیاب ہوئی۔
a3w