جرائم و حادثات
عطاپورمیں 22سالہ نوجوان کاقتل
عطاپور پی ایس کے حدود میں منگل کے روز قتل کی واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق بالاپور کے رہنے والے 22سالہ محمدفہیم پرچاقووں سے حملہ کرتے ہوئے انہیں قتل کردیاگیا۔

حیدرآباد: عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں نظم وضبط کی صورتحال مقامی پولیس کے قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔رات دیرگئے کبھی ہوٹل پرغنڈہ عناصر حملہ کرتے ہیں تو کبھی آٹو رکشہ کوجلادیا جاتا ہے۔آپسی جھگڑے تو روز کا معمول بن گئے ہیں۔
عطاپور پی ایس کے حدود میں منگل کے روز قتل کی واردات پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق بالاپور کے رہنے والے 22سالہ محمدفہیم پرچاقووں سے حملہ کرتے ہوئے انہیں قتل کردیاگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پرانی مخاصمت پر فہیم کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے۔راجندرنگر کے ڈی سی پی سرینواس نے بتایا کہ اس سے قبل بھی قتل کی واردات پیش آئی تھی۔عطاپور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔لاش کودواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیاہے۔