حیدرآباد

سر کٹا سکتا ہے مومن، سرجھکا سکتا نہیں : مولانا جعفر پاشاہ

ایک مرد باطل کے آگے سر جھکاسکتا نہیں بلکہ سر کٹا سکتا ہے اس کا سر صرف اللہ رب العزت کی بارگاہ ذو الجلال میں جھکتا ہے۔ وہ ہر دور میں یہ ثابت کرچکا ہے کہ وہ حضرت حسین ؓ کا متبع ہے۔ حسینی ؓ کردار کے حامل مسلمان ہر دور میں رہے ہیں۔

حیدرآباد : ایک مرد باطل کے آگے سر جھکاسکتا نہیں بلکہ سر کٹا سکتا ہے اس کا سر صرف اللہ رب العزت کی بارگاہ ذو الجلال میں جھکتا ہے۔ وہ ہر دور میں یہ ثابت کرچکا ہے کہ وہ حضرت حسین ؓ کا متبع ہے۔ حسینی ؓ کردار کے حامل مسلمان ہر دور میں رہے ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش نے جامع مسجد چوک میں منعقدہ مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلا سے صدارتی خطاب میں کیا۔

مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی خطیب مسجد یٰسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کا اقدام برحق اور حق کا اعلان تھا۔ آج ہمیں اس کردار کو اپنا نا چاہئے۔

مولانا محمد ظفر جمیل حسامی مدنی ناظم مدرسہ ازہر العلوم نے کہا کہ اسلام میں خلافت ہے، ملوکیت وبادشاہت نہیں ہے۔ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے معمور ہے۔

مولانا سید غوث محی الدین حسامی قادری نے کہاکہ اللہ تعالی نے اہل بیت اطہار کو ہر طرح کی پاکی وپاکیزگی سے مشرف فرمایا اور ان سے محبت رسول اللہ سے محبت ہے "عملی طور پر اس کا اظہار ہونا چاہئے۔

خلیل الرحمن معتمد مدرسہ دینیہ اقبال العلوم سن سٹی نے نگرانی کی۔ عبد القیوم شاکر کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

ڈاکٹر حافظ طیب پاشاہ قادری وقاری محمد مصطفی صدیقی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا حسام الدین ثانی عاقل کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ حافظ محمد محبوب نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

a3w
a3w