مجلس کا جلسہ یوم تاسیس،اسداویسی کا خطاب
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی 65 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے اس امید کا اظہارکیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے شفافیت آئے گی اور الیکشن کمشنر کی خودمختاری کو مزید تقویت ملے گی۔
حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدراسدالدین اویسی نے جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے آج اپنے تاریخی فیصلہ میں وزیراعظم‘ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا پر پیانل(کمیٹی) تشکیل دینے کا حکم دیا۔
اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر‘ الیکشن کمشنرس کے تقررات‘ کے لئے یہ پیانل سفارش کرے گا اور صدرجمہوریہ کمیٹی کی سفارش پر ان اعلیٰ عہدیداروں کا تقررات کریں گی۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی 65 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے اس امید کا اظہارکیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے شفافیت آئے گی اور الیکشن کمشنر کی خودمختاری کو مزید تقویت ملے گی۔
جمہوریت کیلئے الیکشن کمیشن میں مزید شفافیت کو لانا ضروری ہے اور انہیں (الیکشن کمشنر) کو مزید آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دینا ضروری ہے۔ دستور ساز اسمبلی میں آرٹیکل 324 پرمباحث کے دوران تمام الیکشن کمشنرس مزید اختیارات دینے کے حامی تھے۔
پنجاب میں مذہبی رہنما امرت پال سنگھ کے ریمارکس پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے حوالہ کے ساتھ بظاہراویسی نے پوچھا کہ آخر کیوں امیت شاہ اس مسئلہ پرخاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم وزیراعظم سے یہ پوچھناچاہیں گے کہ ایک صاحب‘دبئی سے پہنچے ہیں‘ ان کا نام امرت ہے۔
بی جے پی کہتی ہے کہ یہ امرت کال ہے۔ آخر امرت کال میں امرت کون ہے؟۔ اور کیوں امیت شاہ اس بارے میں خاموشی کیوں ہیں۔ مجلس کے صدر اسداویسی نے پارٹی لیڈروں کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات جو جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہوں گے‘ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔