حیدرآباد
حیدرآباد میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑا گڑھا پڑگیا (ویڈیو وائرل)
کالونی میں رہنے والوں کی شکایت پر بلدیہ کے عہدیداروں نے وہاں کا دورہ کیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ جس جگہ گڑھا بن گیا ہے وہاں پانی اور ڈرینیج کی پائپ لائن ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ لکیج کی وجہ سے سڑک پر یہ گڑھاپڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چندا نگر علاقہ میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑا گڑھا پڑگیا۔ چندا نگر کے دیپتی سری نگر تا دھرما پوری راستہ پر شانتی نگر کی مین روڈ پر اچانک یہ گڑھاپڑگیا جس کی وجہ سے مقامی افرادمیں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
کالونی میں رہنے والوں کی شکایت پر بلدیہ کے عہدیداروں نے وہاں کا دورہ کیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ جس جگہ گڑھا بن گیا ہے وہاں پانی اور ڈرینیج کی پائپ لائن ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ لکیج کی وجہ سے سڑک پر یہ گڑھاپڑا۔
حادثات کو روکنے کے لیے حکام نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔اس گڑھے کی ویڈیوز اورتصاویر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔