دہلی

راہول گاندھی 30 جنوری کو سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے

بھارت جوڑو یاترا کا مرحلہئ دوم 3 جنوری کو دہلی سے شروع ہوگا اور راہول گاندھی 30 جنوری کو سری نگر میں قومی پرچم لہرائیں گے۔

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کا مرحلہئ دوم 3 جنوری کو دہلی سے شروع ہوگا اور راہول گاندھی 30 جنوری کو سری نگر میں قومی پرچم لہرائیں گے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (کمیونکیشن) جئے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری تا لال قلعہ دہلی تا حال 3,122 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہے۔

108 دن میں اس نے 9 ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ (ٹاملناڈو، کیرالا، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اور دہلی) کا احاطہ کرچکی ہے۔ وینو گوپال نے کہا کہ 3 جنوری کو دہلی سے بحال ہونے والی یاترا 5 جنوری تک یوپی میں رہے گی۔

6 تا 10 جنوری وہ ہریانہ میں ہوگی اور 11 تا 20 جنوری پنجاب سے گزرے گی۔ 19 جنوری کو ایک دن ہماچل پردیش میں گزارے گی۔ بھارت جوڑو یاترا 20 جنوری کی شام جموں و کشمیر میں داخل ہوگی اور 30 جنوری کو سری نگر میں ترنگا لہرانے کے ساتھ ہی اس کا اختتام عمل میں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت جوڑو کا پیام صرف 12 ریاستوں اور 2 مرکزی زیر انتظام علاقوں تک محدود نہیں ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ راہول گاندھی اور بھارت یاتری مل رہے ہیں، بات چیت کررہے ہیں۔ مختلف گروپس کے ساتھ 30-40 منٹ کی بات چیت کی 87 بیٹھکیں ہوچکی ہیں۔ ہر گروپ میں عام طور پر 20 تا 30 لوگ ہوتے ہیں۔ اِن گروپس نے مقامی سے لے کر ریاستی سطح کے مختلف مسائل اٹھائے۔

یاترا کا پیام دینے کے لیے 75 نکڑ میٹنگس ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ 10 بڑے جلسے ہوچکے ہیں، جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ ہر ریاست میں ایک کے حساب سے 9 پریس کانفرنسیں بھی ہوچکی ہیں۔ کئی مذہبی اور روحانی رہنماؤں نے بھی یاترا میں حصہ لیا۔ جنتا دل یو اترپردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوگی۔ پارٹی کے ریاستی صدر انوپ سنگھ پٹیل اس میں حصہ لیں گے۔ جنتا دل یو کے ترجمان کے سی تیاگی نے یہ بات بتائی۔