حیدرآباد

مودی حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے:سیتا رام یچوری

سیتارام یچوری نے کہاکہ وزیراعظم ان کی بات کا مسئلہ بنارہے ہیں کیونکہ مودی حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔ملک کو درپیش بحران کوختم کرنے میں وزیراعظم ناکام ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا ہے کہ سیام پتروڈا بین الاقوامی شہری ہیں۔کوئی بھی انہیں اپنی مرضی کے مطابق لکھنے کیلئے اثرانداز نہیں ہوسکتا۔وہ کانگریس کے قریب تھے تاہم کانگریس نے ان سے کنارہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم ان کی بات کا مسئلہ بنارہے ہیں کیونکہ مودی حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔ملک کو درپیش بحران کوختم کرنے میں وزیراعظم ناکام ہوگئے ہیں۔عوام کو درپیش ذریعہ معاش کے مسئلہ کو حل کرنے میں مودی ناکام ہوگئے ہیں۔

ملک میں موجودہ طورپر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔غریب میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے، ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گھریلو بچت بالکل نہ کے برابرہوگئی ہے۔ملک میں عوام کو یہ مسائل درپیش ہیں۔وزیراعظم اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ان کو ان مسائل کا حل بتانا چاہئے۔

a3w
a3w