حیدرآباد
گاندھی بھون سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
گاندھی بھون کے باب الداخلہ پر منعقدہ اس تقریب میں کارگزار صدر انجن کمار یادو، جنرل سکریٹری فیروز خان ارشد شیخ چیرمین گریٹر حیدرآباد کانگریس، اقلیتی قائدین ارشد خان، محمد امتیاز،حیدر جعفری، محمد معین الدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی بی مہیش کمار گوڑ اور مشیر حکومت محمد علی شبیر نے آج سہ پہر گاندھی بھون سے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ اجمیر شریف کے عرس کے موقع پر غلاف مبارک روانہ کیا۔
گاندھی بھون کے باب الداخلہ پر منعقدہ اس تقریب میں کارگزار صدر انجن کمار یادو، جنرل سکریٹری فیروز خان ارشد شیخ چیرمین گریٹر حیدرآباد کانگریس، اقلیتی قائدین ارشد خان، محمد امتیاز،حیدر جعفری، محمد معین الدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ٹی پی سی سی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس شریف کے موقع پر خواجہ اجمیری کی درگاہ کو نذرانہ عقیدت غلاف مبارک روانہ کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر ملک و قوم اور تلنگانہ کی ت رقی اور خوشحالی کیلئے خواجہ اجمیری کی بارگاہ میں دعا کی خواہش کی ہے۔