شمالی بھارت

مولانا توقیر رضا خان بریلوی کے خلاف مقدمہ درج

گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور اشتعال انگیز بیان بازی کے الزام میں اتحاد ملت کاونسل کے صدر توقیر رضا پر یہاں ناگفنی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مرادآباد: گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور اشتعال انگیز بیان بازی کے الزام میں اتحاد ملت کاونسل کے صدر توقیر رضا پر یہاں ناگفنی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا نے پیر کو بتایا کہ توقیر رضا کے خلاف تھانہ ناگفنی میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا کے ذریعہ سے موصول ویڈیو میں توقیر رضا قابل اعتراض اور دھمکی آمیز فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھڑکانے کے الزام میں 153اے، 295 اے اور 505۔2 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو کی جانچ کر کے آگے کی کاروائی کی جائے گی۔پولیس ذرائع نے اتحاد ملت کونسل کے چیئر مین مولانا توقیر رضا نے 11مارچ کو تحصیل اسکول واقع خانقاہ جامعہ اشرفیہ درگاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ حکومت جب خالصتان کا مطالبہ کرنے والوں پر غدار وطن کا مقدمہ درج کرسکتی ہے تو ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں پر بھی غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے لیکن حکومت ایسا نہیں کرتی ہے جبکہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور سے ناشائستہ تبصرہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کے مطابق وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہمارے نوجوان مسلم راشٹریہ کامطالبہ کرنے لگیں گے تو کیا ہوگا۔وزیر اعظم مودی کاسب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ جھوٹا ہے۔کچھ سخت گیر ملک میں نفرت کی بیج بورہے ہیں۔ ایسا کرنے والے اور ان کے حامی نہ تو کسی سماج کے ہیں اور نہ ہی ملک کے بہی خواہ ہیں بلکہ ملک کے غدار ہیں۔

a3w
a3w