حیدرآباد

دونوں شہروں میں نماز عید الفطر

عیدگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں نماز عیدالفطر 9بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا خطاب ہوگا۔ مولانا حافظ محمد شرف الدین عمران نماز عید الفطر کی امامت کریں گے۔

عید گاہ حضرت اجالے شاہؒ
حیدرآباد: عیدگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں نماز عیدالفطر 9بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا خطاب ہوگا۔ مولانا حافظ محمد شرف الدین عمران نماز عید الفطر کی امامت کریں گے۔

عید گاہ قدیم فرسٹ لانسر
ll عیدگاہ قدیم فرسٹ لانسر میں نماز عید الفطر 9 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سید شاہ نجیب الدین قادری شرفی نقشبندی خطاب کریں گے۔ امامت کے فرائض حافظ و قاری محمد مفیض الدین قادری رضوی ادا کریں گے۔

عید گاہ بلالی ہاکی گراونڈ
عیدگاہ بلالی ہاکی گراونڈ میں نماز عید الفطر 8:30 بجے ہوگی۔ مولانا شاہ جمال الرحمن کا بیان ہوگا۔ مفتی تجمل حسین امامت و خطابت کریں گے۔

عید گاہ پانچ خانہ مسجد لنگر حوض
عید گاہ پانچ خانہ مسجد سیکنڈ لانسرز ملٹری ایریا لنگر حوض روڈ میں نماز عیدالفطر 10:00بجے مقرر ہے۔ مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی فضائل عید الفطر بیان کریں گے۔ مولانا شفیع محمد خان امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔

عید گاہ وادی مصطفی جل پلی
عید وادی مصطفی جل پلی میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی۔ 8:30 بجے سے بیان ہوگا۔

6:15

حیدرآباد۔20اپریل (راست) مسجد قباء گڈس شیڈنامپلی قریب کرمنل کورٹ نامپلی میں نماز عید الفطر کی پہلی جماعت 6:15 بجے ادا کی جائے گی۔ مفتی کلیم الرحمن امام و خطیب مسجد ہذا کابیان ہوگا۔

6:30

ll مسجد رحمانیہ سلطان پورہ‘ نور خان بازار‘ میں صبح 6:30 بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔ مولانا محمد ممتاز عالم قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد ہ ذا‘امامت کے فرائض و خطبہ دیں گے۔

ll مسجد محمدی جلوخانہ لاڈبازار میں نماز عیدالفطر ٹھیک 6.30 بجے ہوگی۔ قبل از نماز مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ فضائل عیدالفطر بیان کریں گے‘حافظ و قاری محمد عبدالرحمن نماز عید پڑھائیں گے۔

llجامع مسجد کارخانہ‘سکندرآباد میں نماز عید الفطر 6:30 بجے ہوگی۔ مولانا اسلم جاوید نقشبندی امامت کے فرائض انجام دیں گے۔llجامع مسجد جناب محمد شریف خان دبیرپورہ میں‘بنگلہ بینی صاحب‘نزد علی کیفے میں نماز عید الفطر 6:30 بجے ہوگی۔

7:30

ll مسجد حج ہاوز نامپلی میں نماز عید الفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا مفتی حافظ صابر پاشاہ قادری خطیب و امام حج ہاوز نامپلی نماز عید الفطر کی امامت کریں گے۔مفتی غلام احمد قریشی امامت و خطابت کریں گے۔llمسجد حضرت ابوالحسنات اہل سنت سی بلاک حافظ بابا نگر میں 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

7:45 بجے

ll مسجد کھڑاویں والے شاہ صاحب ؒ محلہ سلطان پور ہ‘نور خان بازار میں حافظ و قاری ابوالکلام میں نماز عید الفطر 7:45 بجے پڑھائیں گے ۔

8:00

ریڈہلز گراونڈ
llریڈ ہلز گراونڈ پر نماز عید 8 بجے ہوگی۔ مولانا احمد عبدالرحمن اطہر خطیب و امام مسجد ٹین پوش لال ٹیکری امامت و خطا ب کریں گے۔

ll مسجد محمدی حسینی عالم تارا کا میدان میں یکم شوال نماز عید الفطر8بجے ہوگی،امامت وخطابت ڈاکٹر مفتی عبد الواسع احمد صوفی کریں گے۔

8:30 بجے

ll محمد فہیم خان صدر مسجد رضیہ بیگم‘برکت پورہ کی اطلاع کے بموجب نماز عیدالفطر 8:00 بجے ہوگی اور7:30بجے سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا بیان ہوگا۔ امامت کے فرائض مولانا محمد عبدالقدیر پاشاہ قاسمی امام مسجد ہذا انجام دیں گے۔

ll جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ میں نماز عید الفطر صبح8:30 بجے ہوگی۔مفتی عبدالمنعم فاروقی قاسمی امامت کریں گے۔ llمسجد حضرت سید عباداللہ شاہ قادری ؒ شاہ کالونی چنچل گوڑہ میں نماز عید 8:30 بجے ہوگی۔llمسجد پرنس شہامت جاہ بہادر فرن ولا لال ٹیکری میں نماز عید الفطر یکم شوال المکرم کو 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی امام و خطیب مسجد ہذا فضائل عیدالفطر امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔

9:00 بجے

ll مسجد حسینی شاہ حاتم نگر محمدی لائن پہاڑ میں نماز عید 9بجے صبح ہوگی۔ مفتی سید محمد مستجب قادری امامت کریں گے اور فضائل عید بیان کریں گے۔

llجامع مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں نماز عید 9بجے ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ خطاب کریں گے۔ حافظ نجیب احمد صدیقی امامت کریں گے۔

llمسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں یکم شوال کونماز عید الفطر 9.00بجے صبح مقرر ہے امامت اور خطابت مفتی محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات کریں گے۔

llجامع مسجد شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت نرخی پھول باغ میں نماز عید الفطر 9بجے ہوگی۔ قبل نماز 8 بجے مفتی پیر غلام احمد قریشی خطیب مسجد کا خطاب ہوگا۔

llعید گاہ صنعت نگر میں نماز عید الفطر صبح9بجے ادا کی جائے گی۔ پروفیسر سراج الرحمن فاروقی امامت کریں گے۔ نماز سے قبل خطبہ ہوگا۔

llجامع مسجد غلام نبی شاہ ؒ بنڈلہ گوڑہ کنگ ایونیو ہاشم آباد‘بنڈلہ گوڑہ میں نماز عید الفطر صبح9 بجے ہوگی۔ ڈاکٹر مفتاح الرحمن طلحہ امامت کریں گے حافظ مقیت الرحمن خطبہ دیں گے۔

llمسجد عامرہ عابڈس میں قبل نماز جمعہ مفتی ابوبکر جابر قاسمی کا خطاب ہوگا۔ نمازعید 9:00 بجے ہوگی
9:15 بجے

llمسجد اسماعیل چودھری کشن نگر جھرہ میں نماز عید الفطر 9:15 بجے ہوگی۔ مولانا محمد انعام الحق قاسمی نماز عید الفطر پڑھائیں گے

9:30 بجے

llعیدگاہ کارخانہ بازار سکندرآباد میں 9:30 بجے نماز عید الفطر ہوگی۔ مولانا نذیر احمد امامت کے فرائض انجام دیں گے۔llجامع مسجد عالیہ گن فاونڈری میں نماز عید الفطر 9:30 بجے ہوگی۔ مفتی محمد عرفان قاسمی امامت کریں گے۔llمسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ نور خان بازار میں نماز عید الفطر 9:30بجے ہوگی۔ نماز سے قبل مولانا سید محمود پاشاہ قادری زریں کلاہ جانشین حضرت الواعظینؒ مخاطب کریں گے۔ مولانا سید نصر محی الدین قادری ثاقب پاشاہ زریں کلاہ خطبہ دیں گے اور امامت کریں گے۔

10:00 بجے

ll مسجد محبوبی اندرون درگاہ شریف حضرت محبوب مرزا چشتی ؒ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں نماز عید 10 بجے ادا کی جائے گی۔ llمسجد پانچ خانہ لنگر حوض مین روڈ سکنڈ لانسر میں نماز عیدالفطر 10بجے ادا کی جائے گی۔ فضائل عیدالفطر مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی بیان کریں گے۔

llمسجد دیندار انجمن میں نماز عید الفطر 10بجے ہوگی۔ مولاناقاری سید صدیق حسین المعرو ف مرشدپاشاہ نگران دیندار انجمن امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ نماز سے قبل مولانا قاضی سید شاہ مقصود احمد فضائل عید بیان کریں گے۔خواتین کے لیے نظم رہے گا۔

llمسجد عائشہ بالاپور میں نماز عید الفطر صبح10 بجے ادا کی جائے گی۔ مولوی جلال الرحمن خطبہ دیں گے۔

llپہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین ؒ کی مسجد میں نماز عید الفطر 10 بجے ہوگی۔ پیرزادہ قاری سید فریدالدین سہروردی امام و خطیب مسجد بارگاہ قبل نماز عیدالفطر کے فضائل بیان کریں گے۔

10:30

حیدرآباد۔20اپریل (راست) جامع مسجد سالار الملک نزدقدیم عیدگاہ مادناپیٹ میں نماز عید الفطر 10:30 بجے ہوگی۔ اپنے ساتھ جائے نماز ضرور لائیں۔ نماز سے قبل مولانا ارشاد احمد کا خطاب ہوگا۔

ll مسجد قباء گڈس شیڈ نامپلی قریب کرمنل کورٹ نامپلی میں نماز عید الفطر کی دوسری جماعت 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔