حیدرآباد

پونم پانڈے کی فرضی موت پر حیدرآباد کے ایک بریسٹ سرجن کا تبصرہ

رگھورام نے کہا کہ کسی سنگین بیماری کے بارے میں حساسیت کا فقدان، اس بیماری سے متاثرہ لاکھوں خواتین، ان کی دیکھ بھال کرنے والوں اور ان تمام لوگوں کی توہین ہے جو کینسر کی روک تھام اور اس کا جلد پتہ لگانے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں دن رات محنت کررہے ہیں۔

حیدرآباد: نامور بریسٹ سرجن پی رگھو رام نے ماڈل-اداکارہ پونم پانڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں سروائیکل کینسر سے اپنی موت کی خبر جاری کرنے کی حرکت کو سستی شہرت کا حربہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

انہوں نے کہا کہ پونم پانڈے کے لئے یہ شرم کی بات ہے کہ انہوں نے ایک نئی اور سستی تشہیر کی جس کے باعث ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر ہندوستان میں خواتین کو متاثر کرنے والے دوسرے سب سے زیادہ عام کینسر کے تعلق سے لوگوں میں شعور بیداری کے بجائے اس کی اہمیت کم ہوگئی۔ 

حیدرآباد میں KIMS-Ushalakshmi Center for Breast Diseases کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر رگھورام نے کہا کہ وہ (پونم پانڈے) اپنے نام نہاد سلیبریٹی موقف کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پونم پانڈے کی یہ حرکت اس کے ذلت آمیز اور بیمار دماغ کے بارے میں ہمیں بہت کچھ بتاتی ہے۔

رگھورام نے کہا کہ کسی سنگین بیماری کے بارے میں حساسیت کا فقدان، اس بیماری سے متاثرہ لاکھوں خواتین، ان کی دیکھ بھال کرنے والوں اور ان تمام لوگوں کی توہین ہے جو کینسر کی روک تھام اور اس کا جلد پتہ لگانے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں دن رات محنت کررہے ہیں۔