حیدرآباد

ریونت ریڈی یوٹرن چیف منسٹر: کویتا

کویتا نے حکومت سے دریافت کیا کہ کیا مہاتما پھلے کا مجسمہ اسمبلی میں نصب کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ بی سی طبقہ کی مردم شماری کے بغیر ریزرویشن کیسے دیا جا سکتا ہے؟

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی  کے کویتا نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں  یو ٹرن چیف منسٹر قرار دیا  اور کہا کہ چیف منسٹر نے روزانہ عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کا تیقن دیا تھا مگر گزشتہ دو مہینوں میں انہوں نے ایک بار بھی عوام سے ملاقات نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کویتا نے کہا چیف منسٹر نے لوگوں سے ملنے کے لئے پرجا دربھارمنعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر انہوں نے اس وعدے کو فراموش کر دیا جس کے لئے انہیں عوام سے معافی مانگنا چاہیے آج  حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ 500 روپے گیس اسکیم کے آغاز کے پروگرام میں پرینکا گاندھی کو مدعو کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 ہم کانگریس حکومت سے جاننا چاہتے ہیں کہ کس حیثیت میں پرینکا گاندھی کو سرکاری پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا  چیف منسٹر ریونت ریڈی کے منہ سے ابھی تک جئے تلنگانہ کا لفظ نہیں آیا ہے اور نہ ہی انہوں نے شہیداں تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا  ہے۔

 کویتا نے حکومت سے دریافت کیا کہ کیا مہاتما پھلے کا مجسمہ اسمبلی میں نصب کیا  جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ  بی سی طبقہ کی مردم شماری کے بغیر ریزرویشن کیسے دیا جا سکتا ہے؟ کویتا نے کہا کہ انہوں نے کانچا ایلیا کو اپنی گول میز اجلاس میں بلایا تھا جیسا کہ  دوسروں کو بلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانچا ایلیا نے چیف منسٹر کی نظروں میں انے کے لئے نا  بلاے جانے کی بات کی۔ کویتا نے واضح کیا کہ وہ 12 ضروری کو اندرا پارک میں ایک دھرنا منظم کرنے جا رہی ہیں جس میں احاطہ اسمبلی میں پھلے کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا حکومت کانگریس کے جلسوں پر رقم خرچ کر رہی ہے اور سوال کیا کہ جمعہ کو اندراویلی میں منعقد ہوے میٹنگ کا خرچہ کس نے اٹھایا  تھا؟  چیف منسٹر ریونت ریڈی چارٹرڈ فلائٹس میں دہلی جا رہے ہیں۔

سی ایم  کے دہلی کے دوروں  کے اخراجات کس پر عائد کئے جا ر ہے ہیں جبکہ ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ انہیں کاروں کا قافلہ نہیں چاہیے۔ کویتا نے کہا بی آر یس نظم وہ نسق کو تقسیم کرتے ہوئے عوام کو حکمرانی کے عمل میں حصّہ دار بنانا چاہتی تھی مگر کانگریس پارٹی عوامی حکمرانی کے نام پر مرکزیت چاہتی ہے۔

 ایم ایل سی کویتا نے پھر ایک بار سوال کیا کہ کیا کوئی انکار کر سکتا ہے کہ کانگریس،خاندانی پارٹی نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کا احساس ہے کہ ریونت ریڈی الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں یوٹرن لے چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی گارنٹیز پرعمل درآمد ہونے پر 100 دن بعد عوامی سطح پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

a3w
a3w