جموں و کشمیر
ٹرینڈنگ

کشمیر میں طالبہ کا حجاب پھاڑنے پر ٹیچر کے خلاف کیس درج

لڑکی نے کہا کہ یہ ٹیچر اسے اور اس کی سہیلیوں کو کچھ عرصہ سے ہراساں کررہا تھا لیکن آج اس نے جبراً اس کا حجاب نکال دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق میں اپنے ماں باپ کو یہ بات بتاچکی ہے

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع باندی پورہ میں منگل کے دن ایک ٹیچر کے خلاف ایک طالبہ کا حجاب پھاڑدینے کے الزام میں کیس درج کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ وہ کلاس روم میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ٹیچر اس کے قریب آیا اور اس نے جبراً اس کا حجاب نکال کر پھاڑدیا۔

متعلقہ خبریں
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

 لڑکی نے کہا کہ یہ ٹیچر اسے اور اس کی سہیلیوں کو کچھ عرصہ سے ہراساں کررہا تھا لیکن اس نے جبراً اس کا حجاب نکال دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق میں اپنے ماں باپ کو یہ بات بتاچکی ہے۔ ایک مرتبہ اس کی ماں اسکول آئی تھی۔

ملزم ٹیچر نے اس کی ماں سے بحث تکرار کی اور کہا کہ وہ اسکول کیوں آئی ہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اسکول پرنسپل اور دیگر ارکان ِ عملہ سے کئی مرتبہ شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ٹیچر کے خلاف باندی پورہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی 354  اور پوکسو ایکٹ 9/10 کے تحت کیس درج ہوا۔