سوشیل میڈیا

ویڈیو: انڈونیشیا میں جامع مسجد کا گنبد آگ لگنے کے باعث ڈھیر

حکام نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا۔

جکارتہ: انڈونیشیا میں جکارتہ اسلامک سینٹر کی جامع مسجد کا ایک بڑا گنبد آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگیا۔ ڈرامائی سوشل میڈیا فوٹیج میں مسجد کا گنبد گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا۔

گنبد کی تزئین و آرائش کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے گنبد پوری طرح منہدم ہوگیا۔ انڈونیشیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فائر فائٹرز کو دوپہر 3 بجے (مقامی وقت) کے فوراً بعد الرٹ کر دیا گیا، کم از کم 10 فائر انجنوں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔

ویڈیو فوٹیج میں گنبد گرنے سے عین قبل اس سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس وقت اسلامک سینٹر کی تزئین و آرائش ہورہی تھی۔

آگ لگنے یا اس کے نتیجے میں گنبد کے انہدام سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور عمارت میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اسلامک سینٹر کمپلیکس میں مسجد کے علاوہ تعلیمی، تجارتی اور تحقیقی سہولیات بھی موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد کے گنبد میں گذشتہ مرتبہ تقریباً 20 سال قبل تزئین و آرائش کے دوران آگ لگی تھی۔ اکتوبر 2002 میں لگی آگ کو فرو کرنے میں پانچ گھنٹے لگے تھے۔

a3w
a3w